حضرت مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی انتقال کرگئے

حضرت مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی انتقال کرگئے

یہ خبرنہایت افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ عالم اسلام کی مشہور ومعروف دینی وعلمی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے معتمد تعلیمات ، مشہور عربی مجلہ الرائد کے ایڈیٹر ، ادیب ،دسیوں کتابوں کے مصنف، مفکر ومصلح اور بیباک صحافی حضرت مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی تراسی سال کی عمر میں آج اذانِ فجر سے قبل لکھنو میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
حضرت مولانا کئی دہائیوں سے ندوہ کی خدمات انجام دے رہے تھے اور یہ ملت اسلامیہ ہندیہ کے سرپرست حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم کے حقیقی بھائی تھے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ کی بال بال مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے ،ان کی جمیع خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور پسماندگان میں خصوصاً مفکر ملت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں