داعش کا لیبی شہر سرت پر مکمل کںڑول کا دعوی

داعش کا لیبی شہر سرت پر مکمل کںڑول کا دعوی

عسکریت پسند تنظیم داعش اور فوجی ذرائع نے منگل کے روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تنظیم کے جنگجووں نے لیبیا کے شہر سرت کے مغربی علاقے میں واقع ایک بجلی گھر کا کںڑول حاصل کر لیا ہے۔
داعش کے بیان میں کہا گیا ہے “خلافت کی پرچارک فوج نے بھاپ سے بجلی بنانے والے ایک بجلی گھر پر حملہ کیا۔ اس بجلی گھر کو فجر لیبیا گروپ سے بغاوت کرنے والے افراد اپنا ٹھکانا بنا رکھا تھا۔ مغربی سرت میں واقع بجلی گھر پر کئی اطراف سے حملہ کیا گیا جس میں ہر طرح کا اسلحہ استعمال کیا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں سرت کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔”
طرابلس کا کںڑول سنبھالنے کی دعویدار لیبی حکومت کے حامی جنگجو داعش کے حملے کے بعد سرت سے فرار ہو گئے تھے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے بجلی گھر پر حملے میں تین فوجی ہلاک ہوئے۔

العربیہ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں