جامع مسجد مکی کے ایک مخلص خادم کا انتقال ہوا

جامع مسجد مکی کے ایک مخلص خادم کا انتقال ہوا

زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی سب سے بڑی مسجد کے خیرخواہ و مخلص خادم حاجی رحمت اللہ محمدانی ہفتہ اکیس مارچ (30 جمادی الاولی 1436) کو انتقال کرگئے۔
مرحوم حاجی رحمت اللہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے اور 58 برس عمر پاکر انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے جامع مسجد مکی کے پڑوس میں رہتے تھے اور جامعہ دارالعلوم زاہدان کے دفتر خیرین کے سربراہ تھے۔ ان کا شمار جامعہ کے بانی مولانا عبدالعزیز رحمہ اللہ کے خاص خدام و رفقا میں ہوتا تھا چنانچہ علاج کی غرض سے برطانیا کے سفر میں ان کے ساتھ تھے۔
حاجی رحمت اللہ کی نمازجنازہ جامعہ کے احاطے میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی امامت میں پڑھی گئی۔ مولانا نے مختصر خطاب میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جامع مسجد مکی کی تعمیر نو میں ان کے خدمات کو سراہا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں