ایرانی جامعات کے سنی طلبا کا اجتماع منعقد ہوگیا

ایرانی جامعات کے سنی طلبا کا اجتماع منعقد ہوگیا

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبا کا سالانہ اجتماع دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں جمعرات بارہ مارچ دوہزار پندرہ کو منعقد ہوگیا۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ہزاروں سنی سٹیوڈنٹس جامع مسجدمکی زاہدان میں اپنے علما و دانشوروں کے خطابات سننے اور براہ راست اہل علم و اساتذہ سے ملاقات کے لیے اکٹھے ہوگئے۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق اس اجتماع میں طلبا، علمائے کرام اور مدارس و یونیورسٹیز کے اساتذہ کے علاوہ اہل سنت ایران کی چند ممتاز شخصیات بھی شریک تھیں۔ صوبہ ہرمزگان کے شیخ محمدصالح پردل اور کردستان کے ماموستا سیدحسن کے نام بطور خاص قابل ذکر ہیں۔
سنی طلبا کے حالیہ اجتماع کا عنوان ”محمد؛ نبی رحمت ، اسوہ انسانیت“ تھا جس میں طلبا کی جانب سے نظم و نعت، مقالات و مضامین پیش کرنے اور مشاعرے کے علاوہ اہل سنت خاش کے خطیب مولانا محمدعثمان، صدرمفتی دارالافتا دارالعلوم زاہدان مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی، اہل سنت ایران کے نامور خطیب شیخ محمدصالح پردل اور شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اس اجتماع سے خطاب کیا۔
اس اجتماع کے ساتھ ساتھ جامعہ دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں کتابوں اور مطبوعات کا میلہ بھی لگایاگیا۔ اس کے علاوہ عصر سے مغرب تک تاریخ، فقہ، عقیدہ، قرآن وسنت اور تعلیمی و اصلاحی امور میں مشورت کے موضوعات پر کلاسیں منعقد ہوگئیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں