
ایک عرب ٹی وی کے مطابق کابل میں صدارتی محل کے نزدیک ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔دھماکے کے بعدمسلح حملہ آور صدارتی محل سے تقریباً50میٹر دور افغان مرکزی بینک کی عمارت میں داخل ہو گئے۔اس کے بعدافغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آوروں کی تعداد6تھی۔ دوسری جانب طالبان تحریک کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک عرب ٹی وی کو بتایا کہ صدارتی محل پردھاوا بولنے کے لئے20 خودکش حملہ آور کابل میں داخل ہوئے ہیں ۔
آپ کی رائے