- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان: صدارتی محل کے قریب شدید جھڑپیں، 3افراد ہلاک

kabul-afghanistanکابل …افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل پرقریب طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم3 ہلاک30زخمی ہوگئے ۔ طالبان تحریک نے ذمہ داری قبول کرلی۔

ایک عرب ٹی وی کے مطابق کابل میں صدارتی محل کے نزدیک ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔دھماکے کے بعدمسلح حملہ آور صدارتی محل سے تقریباً50میٹر دور افغان مرکزی بینک کی عمارت میں داخل ہو گئے۔اس کے بعدافغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آوروں کی تعداد6تھی۔ دوسری جانب طالبان تحریک کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک عرب ٹی وی کو بتایا کہ صدارتی محل پردھاوا بولنے کے لئے20 خودکش حملہ آور کابل میں داخل ہوئے ہیں ۔