ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ، قتل و غارت و گر ی ، آئینی حقوق سے محرومی ، سیاست سے کنارہ کشی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔
ہر سو پھیلے ہوئے اضطراب انگیز حالات، معاشرے اور حکومتی اداروں کا بگاڑ، سیاست و معیشت کی زبوں حالی اور دینی و اخلاقی انحطاط جیسے عوامل جو اس وقت ملک و ملت کو در پیش ہیں، اس پریشان کن صورتحال میں اصلاح حال کے لئے نگاہیں مدارس کی طرف اٹھتی ہیں کہ یہ مدارس صرف […]
مولانا سید سلمان ندوی اور احقر فضیل احمد ناصری القاسمی کے نقطہ ہائے نظر رمضان المبارک ۱۴۳۶ھ میں ہمارے بے حد محترم حضرت مولانا سید سلمان ندوی زید مجدہم کا ایک دوصفحاتی مضمون بعنوان’’ترتیب وتدوین قرآن‘‘واٹس ایپ پر مطالعے کو ملا، لمبے لمبے مضامین واٹس ایپ اور فیس بک پردیکھ کر بڑی کڑھن ہوتی ہے۔
حمد و ستائش اس ذات کے لئے ہے جس نے اس کارخانہ عالم کو وجود بخشا اور درود و سلام اس کے آخری پیغمبر پر جنہوں نے دنیا میں حق کا بول بالا کیا الحمدللہ ربّ العالمین و الصلاۃ و السلام علی خاتم النبیین و علی آلہ و صحبہ اجمعین و علی کل من تبعھم […]
گذشتہ صدیوں میں امت مسلمہ کو فکر و اعتقاد، تہذیب، سیاست و معیشت اور تمدن و معاشرت کی سطح پر جس سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، وہ مغرب کا عالم انسانیت پر ہمہ جہتی غلبہ و استیلا ہے۔
28؍ شوال 1436ھ بمطابق 14؍ اگست 2015ء اس فقیر کی زندگی کے باسعادت ترین دنوں میں سے ہے۔ احقر یہاں استنبول میں ہدایہ شریف کی ’’کتاب البیوع‘‘ کے 25 روزہ دورے کے سلسلے میں آیا ہوا ہے۔
صحافت کی کہانی انسان ازل سے حالات سے باخبر رہنے کا خواہش مند رہا ہے اس کی یہ خواہش مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے پوری ہوتی رہی ہے۔ شروع میں تحریریں پتھروں اور ہڈیوں پر لکھی جاتی تھیں، پھر معاملہ درختوں کی چھال اور چمڑے کی طرف بڑھا۔
روس موجودہ دنیا میں ایک بڑا ملک ہے، بین الاقوامی اثر و رسوخ بھی اچھا خاصا رکھتاہے، اگر چہ سوویت یونین بظاہر بکھر گیا ہے مگر سابقہ یونین میں شامل اور اس کے علاوہ بہت سے ممالک میں روسی عمل دخل آج بھی دیکھنے میں آتا ہے،
صراط مستقیم اور سبلِ شیاطین اللہ تعالیٰ کے بے شماراحسانات میں سے ایک احسانِ عظیم یہ ہے کہ اس نے شیطان اور اس کے کا رندوں کی پھیلائی ہوئی کفر وضلالت کی ظلمتوں اور فسق وجہالت کی تار یکیوں میں اپنے بندوں کے لیے رشدوہدایت کا انتظام کر دیا اورحق کو باطل سے چھانٹ کر […]
ایک دن نیٹ پر اخباربینی کرتے کرتے میری ناقص نظر ایک ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کی اردو ویب سائٹ پر پڑگئی۔