آسیب اور جادو

آسیب اور جادو

آسیب کہتے ہیں جنات کو جو انسان پر اپنے اثرات دکھائیں پا پھر گھر کی چیزوں پر۔ جادو وہ عمل ہے جس میں مافوق العقل واقعات پیش آنے لگتے ہیں۔ جہاں چار لوگ جمع ہوئے آسیب اور جادو پر بات شروع ہوجاتی ہے۔ اس سلسلے میں لوگ افراط و تفریط کا شکار ہیں۔ ایک تو وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ آسیب واسیب کچھ نہیں ہوتا، کسی کو کیا پڑی پڑی ہے کہ وہ جادو کرائے؟ دوسرے وہ لوگ ہیں جو ہر کام ، ہر بات کو آسیب اور جادو کی وجہ سمجھتے ہیں۔ کسی دن برتن زیادہ ٹوٹ گئے تو آسیب کی شرارت، بیٹیوں کے رشتے نہیں ہورہے تو کہا کہ کسی نے رشتے باندھ دیے، روزگار کا مسئلہ ہے تو فوراً کہا کہ کسی نے عمل کروادیا و غیرہ و غیرہ۔
پہلے ہم آسیب پر بات کرتے ہیں۔ بزرگوں نے کسی انسان پر آسیب کے اثر کی یہ پہچان بتائی ہے کہ اس کی آنکھیں دائیں سے بائیں، بائیں سے دائیں پنڈولم کی طرح ہلتی ہیں۔ حضرت مفتی شفیع عثمانی رحمہ اللہ کے والد مولانا یسین رحمہ اللہ نے ایک طریقہ بتایا ہے۔
نیلے رنگ کے سوت کا دھاگا لے کر سات دفعہ یعنی سات دھاگے مریض کے قد کے برابر ناپ لیں۔ 14ویں پارے میں سورہ النحل کی آیت نمبر 127 ’’ وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ‘‘ سات دفعہ مغرب سے پہلے پڑھ کر ان دھاگوں پر دم کر دیں۔ رات کو سوتے وقت دھاگا مریض کے نیچے رکھ دیں۔ صبح مریض کے قد سے ناپ لیں، اگر دھاگے کی لمبائی پڑھ جائے تو آسیب ہے۔ لمبائی گھٹ جائے تو جادو ہے، اگر برابر ہے تو عام بیماری ہے۔ نقشبندی سلسلے کے ایک بزرگ اپنی کتاب میں یوں لکھتے ہیں:
’’ایک دفعہ جنوں سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہندوستان میں جنوں کے ستانے کے واقعات بہت ہوتے تھے پاکستان میں کم۔ دراصل آپ لوگوں کی طرح جنوں نے بھی ہجرت کی تھی، ہندو جن ہندوستان چلے گئے اور مسلمان جن پاکستان آگئے جو کم تکلیف دیتے ہیں۔ دوسری بات انہوں نے یہ بتائی کہ ہم واش روم کے راستے سر کے ذریعے انسان پر اثر ڈالتے ہیں۔‘‘
یہ بات مجھے صحیح لگی کیونکہ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے واش روم جانے سے پہلے جو دعا پڑھنے کو کہا ہے، اس کے معنی یہ ہیں:
’’اے اللہ! میں پناہ مانگتی ہوں خبیث جن کے اثرات سے خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔‘‘
اس کا مطلب ہے کہ ضرور واش روم میں جن کے اثرات کا خدشہ ہے۔ آسیب سے بچنے کے لیے یہ طریقے اختیار کریں۔
۱: گھر میں ایک دفعہ روزانہ منزل ضرور پڑھیں۔
۲: غسل کے حاجت ہو تو فوراً غسل کریں۔
۳: آخر کے تینوں قل تین تین دفعہ صبح شام پڑھیں۔
۴: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی صبح و شام کی دعاؤں کے پڑھنے کا اہتمام کریں۔
۵: باتھ روم میں کوئی بھی ننگے سر نہ جائے۔ مجھے اپنے جاننے والے چند گھرانوں کا طریقہ بڑا پسند آیا۔ باتھ روم کے باہر ایک چوکور کپڑا رومال سے ذرا بڑے سائز کا لٹکا رہتا ہے جو بھی باتھ روم جاتا ہے، سر پر رکھ کر جاتا ہے۔
۶: راستے میں اگر ہڈی پڑی ہو کبھی اس کو نہ پھلانگیں، اطراف سے چل کر جائیں۔
یہ تو تھیں احتیاطی تدابیر، اب اگر آسیب کا اثر ہوجائے تو کیا کریں؟ اگر گھر میں آسیب کے اثرات محسوس ہورہے ہیں تو تین دن تک روزانہ ایک دفعہ سورہ بقرہ پڑھیں، آسیب کا اثر ختم ہوجائے گا۔
اگر انسان پر آسیب کے اثرات ہیں تو روزانہ منزل پڑھ کر دم کریں۔ سورۂ مومنون کی آخری آیات ’’ أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ﴿۱۱۵﴾ فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ ﴿۱۱۶﴾ وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ ﴿۱۱۷﴾ وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ ﴿۱۱۸﴾‘‘ تین دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کے منہ پر اس پانی کے چھینٹے ماریں۔ یہی آیت تین دفعہ مریض کے چہرے پر دم کریں۔ تین دفعہ مریض پڑھ کر مریض کے دائیں کان میں اور تین دفعہ پڑھ کر مریض کے بائیں کان میں روزانہ دم کریں۔ آسیب کو ختم کرنے کے لیے مجرب ہے۔ اول آخر تین دفعہ درود شریف پڑھ لیں۔ دائیں کان میں مریض کے اذان اور بائیں کان میں اقامت پڑھنے سے بھی افاقہ ہوجاتا ہے۔

جادو
جادو کے لیے یہی بات کافی ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جادو کا اثر ہوگیا تھا۔ قرآن شریف کے آخر میں جو دو سورتیں ہیں وہ اسی موقع پر نازل ہوئیں۔ حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ کا کہنا تھا کہ اگر میں ایک خاص دعا نہ پڑھتا تو جادو سے یہودی مجھے گدھا بنادیتے۔ جادو سے بچنے کے وہی اعمال ہیں جو آسیب سے بچنے کے ہیں۔ البتہ حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ کی جادو سے بچنے کی دعا بھی روز پڑھنے کا اہتمام کریں۔ یہ دعا ہر دعا کی کتاب میں آسانی سے مل جائے گی۔
حضرت حسین احمد مدنی رحمه الله جادو کے اثر کو ختم کرنے کے لیے یہ عمل بتاتے تھے۔
۱۱ دن تک ان آیات کو ۱۱ دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو غسل کرادیں۔
سورۂ یونس کی آیات 81-82
سورۂ اعراف کی 5آیات 118-124
سورۂ طہ کی آیت 69
پرانے بزرگ اور عالم صوفی حافظ احمدالدین چشتی رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ ’’کتاب فلاح دارین‘‘ میں جادو کا اثر ختم کرنے کے لیے یہ عمل لکھا ہے۔
سورۃ النساء کی آیت نمبر 100 وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا ‘‘ کو چینی کی طشتری پر پاک روشنائی سے لکھ کر گھی کے ذریعے مٹادیں، پھر یہ گھی مریض کو چٹادیں۔ یہ عمل صبح کے وقت کرلیں۔ جادو کا اثر ختم ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ

تحریر: یاسمین احمد علی
خواتین کا اسلام میگزین، نمبر 711


آپ کی رائے

3 تعليقات لـ “آسیب اور جادو

  1. muhammad izhar ul haq says:

    Asalaam o alaekum bhai ye upar likhi ha quraani amal..kea hm b kr skhty

  2. muhammad izhar ul haq says:

    Asalaam o alaekum bhai ye upar likhi ha quraani amal..kea hm b kr skhty

  3. Amir sohail says:

    اسلام علیکم
    اوپر آپ نے آسیب کا ذکر کیا اور اسکی علامات بتائیں
    پھر علاج بھی بتایا
    سوره المومنون کی آخری آیات اور کان میں ازان دینا
    یہ تو شخصی معاملہ تھا کہ جس کا ذکر کیا آپ نے
    ہمارا مسلہ یہ ہے کہ ہمارے گھر میں آسیب ہے
    کوئی 100 سال پرانا
    35 سال ہو گنے اس کا سدباب کرنے کی کوشش ہے مگر ابھی تک کامیابی نہیں ملی
    مولانا موسیٰ خان
    مولوی صابر (خلیفہ مجاز مولانا لاہوری)
    علامہ ارشد حسان ثاقب
    یہ بزرگان اپنے وقت میں کوشش کر چکے ہیں
    لیکن نتیجہ ناکامی
    اگر آپ اس سلسلہ میں کوئی مدد کر سکیں یہ کوئی راہ دکھا سکیں تو ہم پر احسان ہوگا
    وسلام
    عامر سہیل َ
    لاہور
    03214564969

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں