تہران/ زاہدان (سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے تہران میں سنی برادری کی نماز عید کے اجتماعات پر حکومتی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
واشنگٹن(العربیہ) امریکا میں ریاست فلوریڈا کے ایک عیسائی پادری کی جانب سے گیارہ ستمبر سنہ 2001ء کے واقعات کی نویں برسی پرقرآن کریم کے نسخے نذرآتش کرنے کی دھمکی کے بعد غیر مسلم شہریوں کے اسلام کی طرف میلان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
دوشنبے (ايجنسياں) تاجکستان میں حکام نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کر کے 23 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔یہ حملہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے اڑھائی سو کلومیٹر مشرق میں افغان سرحد سے ملحقہ راشت وادی میں کیا گیا۔
بغداد(العربیہ) عراق میں سیکیورٹی حکام کے مطابق ملک کے شمال اور جنوب میں اتوار کے روز دو الگ الگ کار بم دھماکوں میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 64 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک کار بم دھماکہ بغداد کے مغرب میں المنصور کالونی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ شمال […]
كابل(بى بى سى) افغانستان میں پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جبکہ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں چھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
برلن(ايجنسياں) جرمنی کی شمال مغربی ریاست لوئر سیکسونی میں یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات کے توڑ کے لیے آئندہ تعلیمی سال سے سکولوں میں اسلام کی تعلیم دی جائے گی۔
جدہ(خبررساں ادارے) اسلامی کانفرنس تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںاور پولیس کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے حالیہ قتل عام پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
طولکرم(مرکزاطلاعات فلسطین) قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے. اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ٹارگٹ کلنگ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ایاد اسعد شلبایہ کو شہید کر دیا ہے.
لندن(ایجنسیاں) پاکستان کی ایک لسانی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں قتل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گزشتہ 18 برس سے مقیم تھے۔ لندن پولیس اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ بیت المقدس میں انتہاء پسند یہودیوں نے اپنی گستاخانہ سرشت کے ہاتھوں مجبور ہوکر شاہراہ یافا کے وسط میں قرآنی صفحات پھاڑنے کے بعد انہیں پیروں تلے روندا۔ شدت پسند یہودیوں نے قرآن کے بکھرے صفحات جمع کرنے والے فلسطینی سے بھی توہین آمیز سلوک کیا.