ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایرانی سرحدی محافظین کی رہائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے مغوی اہلکاروں کی رہائی عوامی ثالثی اور قرآن پاک کے احترام سے ممکن ہوئی۔
بھارت میں پیر کو لوک سبھا کی چھ نشستوں پر پولنگ کے ساتھ ہی 2014 کے عام انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے جو کہ دنیا میں سب سے بڑا انتخابی عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن)چار ایرانی مغوی اہلکار رہائی کے بعد آج دوپہر سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان پہنچ گئے جہاں متعدد سماجی وسرکاری شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
افغانستان میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور بھاری ووٹرز ٹرن آوٹ پر افغان اور مغربی رہنماؤں نے تعریف کی ہے اور اسے ایک کامیابی قرار دیا ہے جبکہ پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
افغانستان کے 20صوبوں سے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج موصول ہو گئے جس کے مطابق کسی امیدوار کو واضح برتری حاصل نہیں ہوئی۔ صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی اکثریت کے دعوے کر رہے ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کی ہلاکتوں اور ان کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ان کی جماعت پارلیمنٹ کی نشستوں سے مستعفی ہو جائے گی۔
شام میں گولہ باری اور جھڑپوں میں 6بچوں سمیت70افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہو گئے۔
بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمارشندے نے بھارتی پارلیمنٹ پرحملے میںملوث قراردیے گئے افضل گوروکی پھانسی کوزندگی کامشکل ترین لمحہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ حکومت نہیں عدالت کا تھا۔
افغانستان میں طالبان کی جانب سے تشدد کے واقعات اور دھمکیوں کی فضا میں لاکھوں افغان باشندے آج صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
شام کے شہر دمشق کے نواحی علاقے میں گولہ باری کی زدمیں آکر 6بچے ہلاک اور8افراد زخمی ہو گئے۔