مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی نئی لہر کو 100 روز مکمل ہو گئے لیکن وادی کے حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ حالیہ کشیدگی میں قابض فوج کے ہاتھوں اب تک 110 کشمیر شہید اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
آج یہاں ’صدائے احتجاج‘ کے عنوان سے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے جلسہ عام میں، اسلام میں ایمان اور عقیدے کے بعد اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرکے مسلمانوں سے متحد ہونے کی پر اثر اپیل کی گئی ۔
زاہدان (سنی آن لائن) شام اور یمن میں معصوم اور نہتے شہریوں پر روزانہ بمباری پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایسے حملوں کو بلاجواز اور مذموم قرار دیا۔
امریکی ریاست کنساس میں صومالی تارکین وطن کی ایک عمارت اور مسجد پر حملے کا منصوبہ بنانے کا الزام تین افراد پر عائد کیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے ایک قرارداد کے ذریعے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیل کو ’’قابض قوت‘‘ قرار دے دیا ہے جس کے باعث اسرائیل نے یونیسکو سے اپنے تمام روابط منقطع کردیئے ہیں۔
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں تقریباً 100روز سے جاری انڈیا مخالف احتجاجی تحریک کے دوران سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماعات پر بدستور پابندی ہے۔
افغانستان کے شہر بلخ میں مسجد کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کے 7 سالہ بچے کو مسلمان ہونے پر اسکول بس میں ساتھی بچوں نے تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ، ایم) کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ نہ مودی کو بلوچستان اور نہ ہی نواز شریف کو کشمیر میں کوئی دلچسپی ہے اور یہ دونوں رہنما اپنے سیاسی مفادات کی خاطر ان مقامات کا ذکر کرتے ہیں۔
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ’سعودی اتحاد‘ کی جنازہ ہال میں کی گئی فضائی بمباری کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔