افغان مہاجرین کی ۱۳ رکنی مرکزی کمیٹی نے اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ماڈل دینی مدرسہ اسلام آباد میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے اور مدرسہ کی سابق پرنسپل کو تحقیقات تک معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شام کے شہر حمص میں خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر پر 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس چیف سمیت 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی جہاد کے ساتھ مل کر فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کا مقابلہ کرے گی۔
درس قرآن ڈاٹ کام کے پروگرام میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الحدیث جامعۃ الرشید مفتی محمد نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں جس میں سینکڑوں بے گناہ لوگ شہید ہورہے ہیں، در حقیقت یہ […]
ترک وزارت دفاع نے خواتین فوجی افسران کے دوران ڈیوٹی اسکارف پہننے پر عائد تاریخی پابندی اٹھا لی۔
چارسدہ کی تحصیل تنگی میں کچہری کے قریب دو دھماکوں کے نتیجے میں وکیل سمیت ۸ افراد جاں بحق اور ۴ پولیس اہلکاروں سمیت ۲۰ زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج اور پولیس کے حصارمیں یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
آذربائیجان میں اذان کی آواز کے ساتھ کھلنے والا پھول دریافت ہوا، امریکی ٹی وی نے بھی اس معجزے کا اعتراف کر لیا۔
مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں ہر جانب سے لوگ حجرہ نبوی میں مدفون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے دو یارانِ خاص حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما پر سلام بھیجنے کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔