ڈنمارک میں قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

ڈنمارک میں قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

ڈنمارک میں قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون پر بھی ملعون افراد نے حملہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس کے خلاف مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ایک خاتون کی جانب سے قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک بڑی عمر کی خاتون قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے ساتھ اٹھا کر لے جاتی ہے تاہم اسی دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے افراد اس خاتون پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اسے زمین پر گرا کر اس سے قرآن پاک چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں خاتون مدد کیلئے پولیس کو بھی پکار رہی ہے لیکن ڈچ پولیس اسکی مدد کرنے کے بجائے اسکو حراست میں لے لیتی ہے۔
واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سعودی عرب نے گزشتہ روز ڈنمارک کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں