امریکا؛ مین ہٹن کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی

امریکا؛ مین ہٹن کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی

مین ہٹن میں ایسٹ 24 اور ایسٹ 26 ویں اسٹریٹ کے درمیان میڈیسن ایونیو سے شروع ہونے والے مارچ میں شرکاء نے امریکا کے علاوہ اپنے اپنے ملک کے پرچم بھی اُٹھا رکھے تھے۔ سب سے زیادہ پاکستان سبز ہلالی اور ترکی کے پرچم تھے۔
مارچ کے شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہے۔ مارچ میں ٹرک پر خانہ کعبہ اور مسجد اقصیٰ کے گنبد کے ماڈل بھی رکھے گئے تھے۔ مارچ کا مقصد امریکا کی دیگر قومیتوں میں مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔
شرکاء نے شاہراہ پر نماز بھی ادا کی جب کہ مارچ کے اختتام پر فوڈ فیسٹیول بھی منعقد کیا گیا اور مختلف مسلم ممالک کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں