عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، ہرطرح کے ویزے پرعمرہ کی اجازت

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، ہرطرح کے ویزے پرعمرہ کی اجازت

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 1444ھ کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ہر قسم کے ویزے کے حامل افراد اور دنیا کے تمام ممالک سے سیاحت اوروزٹ ویزےپر آنے والوں کو مملکت میں قیام کے دوران عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
وزارت حج نے امریکا، برطانیہ اور شینگن ممالک سے ویزے حاصل کرکے سعودی عرب آنے والوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے آج ہفتے کے روز سعودی اخبارات میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ “مقام” پلیٹ فارم متعدد منظور شدہ سیاحتی کمپنیوں اور ایجنسیوں کے تعاون سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ کا ویزہ حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مملکت سے باہر، اور منظور شدہ آن لائن پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک پر دستیاب خدمات کے پیکیج کا انتخاب کرکے سعودی عرب کا ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “اسپرٹ آف سعودی” پلیٹ فارم مملکت میں عمرہ کرنے اور مسجد نبوی ﷺکی زیارت کے لیے ای ویزا جاری کرنے کے لیے متعدد الیکٹرانک سہولیات فراہم کرتا ہے۔
وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ جن لوگوں نے فیملی وزٹ ویزہ حاصل کیا ہے اور ذاتی دورہ کیا ہے وہ مملکت میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے جاتے ہوئے “عمرہ” ایپلی کیشن کے ذریعے ملاقات کا وقت بک کر کے آسانی سے عمرہ کر سکتے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں