میرجاوہ: ممتاز عالم دین انتقال کرگئے

میرجاوہ: ممتاز عالم دین انتقال کرگئے

زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے سرحدی شہر میرجاوہ کے خطیب جمعہ اور ممتاز عالم دین مولانا نظر محمد ریگی طویل علالت کے بعد زاہدان کے ایک سرکاری اسپتال میں منگل دو اگست دوہزار بائیس کو انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
سنی آن لائن نے توحید میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی، مولانا نظرمحمد گزشتہ کئی سالوں سے بسترِ علالت پر تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں زاہدان کے حضرت علی بن ابی طالب ؓ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوا۔
مولانا نظر محمد نے کئی سالوں تک میرجاوہ میں دینی اور علمی خدمات سے عوام کے دلوں میں جگہ پائی۔
مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کی شام کو میرجاوہ کی عیدگاہ میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی امامت میں ادا کی گئی۔ تدفین کے لیے انہیں میرکوہ بستی کے قبرستان منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں