اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فضائیہ نے سنیچر کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے زیر نگین غزہ کی ساحلی پٹی پر بمباری کی۔ صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ کارروائی غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ باری کے حالیہ واقعات کے جواب میں کی گئی ہے۔
ایک فوجی اعلامیے کے مطابق ’’راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی فوجی جہاز نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر استعمال کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے ’’کہ اسرائیلی فضائی حملہ حماس کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں بسنے والے نہتے شہریوں پر راکٹ باری کا جواب تھا۔‘‘ فوج نے دعوی کیا کہ حماس کی طرف سے داغا جانے والا راکٹ اسرائیلی ایئر ڈیفنس نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا تھا۔‘‘
اسرائیلی فوجی اعلامیے کے مطابق ’’صہیونی فضائی حملے میں اسلحہ ساز فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا جو حماس کی فوجی چوکی کے اندر واقع تھی۔ اس کے علاوہ حماس کی تین مزید فوجی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔‘‘
حملے کے بعد لڑاکا طیارے نے آگے کے گولے ہوا میں چھوڑے جس سے فضا میں دھویں کی دبیز تہہ تا دیر دکھائی دیتی رہی۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس سے قبل جنوبی اسرائیل کے شہر عسقلان اور غزہ کی محاصرہ زدہ پٹی کے اسرائیلی سرحدی حدود میں واقع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
رواں برس اپریل کے مہینے میں اسرائیلی جنگی طیاروں اور حماس کے زیر نگین غزہ کی پٹی میں زمینی ٹھکانوں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں