سعودی عرب میں خلفائے راشدینؓ کے زمانے کا قدیم نوشتہ دریافت

سعودی عرب میں خلفائے راشدینؓ کے زمانے کا قدیم نوشتہ دریافت

سعودی عرب کے ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دورکا قدیمی نوشتہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پتھر پرلکھا یہ نسخہ سنہ 1419 سال پرانا ہے۔ اس اعتبار سے اب تک ملنے والی یہ تیسری قدیم ترین اسلامی تحریر ہے۔
سعودی عرب کی ورثہ اتھارٹی کے ایک ٹویٹ کے مطابق آثار قدیمہ کا نوشتہ مملکت کے مغرب میں مکہ مکرمہ میں قصر العلیا میں پایا گیا ہے۔ یہ جگہ قومی نوادرات کےطور پر سرکاری ریکارڈ میں درج ہے۔
اس تحریری نوشتے میں عربی حروف کے الفاظ شامل ہیں۔ نوشتے میں شامل عبارت ابتدائی عربی تحریروں سے مماثلت رکھتی ہے جس کے حروف پر نقطے موجود نہیں ہیں۔
ہیریٹیج اتھارٹی نے کہا کہ نوشتہ کی دستاویزی جانچ کی گئی ہے جس سے اس کی پہلی سطرمیں موجود’زُھیر‘ کے نام میں ابہام سامنے آیا تھا۔
عبارت اس طرح پڑھی گئی “میں زہیر اللہ پر ایمان لاتا ہوں مجھے عثمان بن عفان نے چوبیس ہجری میں حکم دیا تھا”۔
اس نوشتہ کی اہمیت اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ اس میں خلیفہ عثمانؓ بن عفان کےخلافت سنبھالنے کے واقعے کے بعد یہ تحریر لکھی گئی ہے۔ یہ اسلامی تحریروں کی تیسری قدیم ترین پتھر کی دستاویز ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں