مسجد نبویﷺ سے متصل قائم کیا گیا یہ میوزم چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے

سعودی وزیر کا حیات وسیرت نبویﷺ سے متعلق میوزیم دورہ

سعودی وزیر کا حیات وسیرت نبویﷺ سے متعلق میوزیم دورہ

سعودی وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے مدینہ منورہ میں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا۔ وہ اس موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن وتاریخ سے متعلق عجائب گھر بھی گئے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق القصبی کو بین الاقوامی نمائش کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفینگ دی گئی۔ ان میں اٹلس، تکینی ماڈلز اور انسائیکلو پیڈیاز کے متعلق بطور خاص بتایا گیا۔ وزیر موصوف نے سیرت طیبہ، اسلامی ورثے کو محفوظ کرنے کی تعریف کی اور اسے ایک بڑا کارنامہ قرار دیا۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے یہ بھی کہا یہ ساری کاوشیں وژن 2030 کے سلسلے کی کڑی ہیں۔ جو کہ سعودی عرب کی معاشی اور سماجی ٹرانسفارمیشن کا ایک بنیادی خاکہ ہے۔ اس کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا۔
جبکہ فروری 2021 میں اس کی لانچنگ رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام کی گئی۔ واضح رہے سیرت طیبہﷺ سے متعلق قائم کیا میوزیم مسجد نبویﷺ سے متصل ہے۔ یہ چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جاتا ہے تاکہ زائرین اور شائقین جب چاہیں باآسانی دیکھنے کے لیے آ سکیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے زیر نگرانی قائم کیا گیا یہ پہلا میوزیم ہے جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کیا گیا ہے۔ میوزیم حیات نبوی اور اسلامی تاریخ کا ایک حسین مرقع ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں