سنی علمائے کرام کی صدر رئیسی سے ملاقات، اہل سنت کے مسائل پر اظہارِ خیال

سنی علمائے کرام کی صدر رئیسی سے ملاقات، اہل سنت کے مسائل پر اظہارِ خیال

تہران (سنی آن لائن) مولانا عبدالحمید سمیت اہل سنت ایران کے علمائے کرام کے ایک اعلیٰ وفد نے صدر رئیسی سے بدھ گیارہ مئی کو تہران میں ملاقات اور گفتگو کی۔
آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں سنی علمائے کرام نے عوام کے معاشی مسائل اور اہل سنت کے مذہبی اور شہری حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق، اس ملاقات میں سرحدی صوبوں کی بنیادی ضرورتوں، نوجوانوں کی بے روزگاری اور صوبائی و ملکی عہدوں میں اہل سنت سے استفادہ کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
ڈیڑھ گھنٹہ جاری ملاقات میں ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے اہل سنت کے مذہبی مسائل اور مشکلات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اہل سنت کو مزید مذہبی آزادی فراہم کرنے، رکاوٹوں اور مشکلات کو ہٹانے او اہل سنت کے مطالبات پر مزید توجہ دینے پر زور دیا۔
صدر رئیسی نے بھی اپنے خطاب میں اپنی حکومت کی معاشی کارکردگی پر حاضرین کو بریفنگ دیتے ہوئے معاشی مسائل میں عدل سے کام لینے کو اپنی ذمہ داری قرار دی۔
انہوں نے دعویٰ کیا میں جس صوبے میں جاتاہوں، وہاں کے ذمہ داران سے کہتاہوں کے مقامی لوگوں کو بھرتی کرکے ان کی خدمات حاصل کی جائے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں