مولانا عبدالحمید کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

مولانا عبدالحمید کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران (سنی آن لائن+عبدالحمید ڈاٹ نیٹ)اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے بدھ سولہ فروری دوہزار بائیس کو وزرات خارجہ کی بلڈنگ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کرکے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔
مولانا عبدالحمید نے اس ملاقات میں ایران مخالف عناصر کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بطورِ خاص ہمسایہ ممالک سے مضبوط تعلقات قائم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے یاددہانی کرائی کہ صوبہ سیستان بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر صومالیہ، سری لنکا اور موزمبیق میں قید ہیں۔ کچھ لوگ لاپتی ہیں۔ ان کی رہائی کے لیے ضروری قانونی کارروائی کی جائے۔
ممتاز سنی عالم دین نے مطالبہ کیا میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ خارجہ میں سفیر اور نائب سفیر کی حد تک اہل سنت کے قابل افراد سے کام لینا چاہیے۔
اس ملاقات میں دریائے ہیرمند کے پانی کا مسئلہ زیرِ بحث آیا اور مولانا عبدالحمید نے سفارتی اور عوامی چینلوں سے اس مسئلے کے حل پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں مولانا عبدالحمید کے اٹھائے گئے نکات سے اتفاق نظر کا اعلان کرتے ہوئے تمام ایرانی شہریوں کے حقوق کی فراہمی کے حوالے سے یقین دلایا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں