ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات کرائی جائے، اہلِ خانہ کی عدالت سے استدعا

ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات کرائی جائے، اہلِ خانہ کی عدالت سے استدعا

ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کرائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی اہلِ خانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزارکی جانب سےخرم لاکھانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل دیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ کیا اس عدالت کو درخواست کی سماعت کا اختیار ہے؟ اس معاملے پر مطمئن کیا جائے۔
خرم لاکھانی وکیل درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کو قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نےریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
عدالت میں درخواست ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔
درخواست گزار فوزیہ صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ 2010 می امریکی عدالت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں