دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ انتقال کرگئے

دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ انتقال کرگئے

زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے دینی ادارہ جامعہ دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ مولانا خدارحم لکزائی (براہوئی) آج اتوار (تئیس جنوری دوہزار بیس) کو انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مولانا خدارحم کی طبیعت کل رات کو ناساز ہوئی تھی جنہیں اسپتال داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں دل کا بیمار قرار دیا۔ پھر مولانا گھر منتقل ہوئے اور آج صبح آٹھ بجے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی عمر 69 برس تھی۔
مولانا خدارحم 1952ء کو سیستان کے گاؤں ’ورمال‘ میں پیدا ہوئے۔ دینی تعلیم کراچی کے مدارس جامعہ فاروقیہ اور جامعہ علوم اسلامیہ علامی بنوری ٹاؤن میں حاصل کرنے کے بعد اعلی تعلیم کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض چلے گئے جہاں آپ نے جامعہ محمد بن سعود یونیورسٹی میں عربی ادب میں ماسٹر کیا۔
مولانا خدارحم نے تیس سال زاہدان کے ہائی سکولز میں عربی پڑھائی۔ اسی طرح تیس سال دارالعلوم زاہدان میں بطور استاذ خدمات سرانجام دیں۔ موصوف بائیس سال تک سہ ماہی رسالہ ندائے اسلام کے چیف ایڈیٹر بھی رہے۔
ان کی نماز جنازہ دارالعلوم زاہدان میں ادا کی گئی اور تدفین زاہدان کے قریب ’حرمک‘ نامی گاؤن کے قبرستان میں ہوئی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں