زاہدان: 19واں بین الصوبائی مقابلہ حفظ و قرائت منعقد ہوگیا

زاہدان: 19واں بین الصوبائی مقابلہ حفظ و قرائت منعقد ہوگیا

زاہدان (سنی آن لائن)جامعہ دارالعلوم زاہدان کے زیرِ اہتمام ایران کی سطح پر انیسواں مقابلہ حفظ و قرائت قرآن پاک اٹھارہ اور انیس جنوری دوہزار بائیس کو منعقد ہوگیا۔
اس مقابلے میں ڈیڑھ سو افراد نے حصہ لیا جنہوں نے حفظ کے مختلف لیولز پر مقابلہ کیا۔ مقابلے کے ججز کا تعلق صوبہ سیستان بلوچستان، خراسان، ہرمزگان اور کردستان سے تھا۔
مولانا مفتی قاسم قاسمی، صدر دارالافتا دارالعلوم زاہدان نے مقابلہ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن پاک انسان کے لیے ہدایت، نور، رحمت اور رہ نما ہے۔ انسان کی حیوانی زندگی کو روحانی اور ربانی بنانے کے لیے قرآن ہی کارگر ہے۔
دو دن جاری رہنے والے مقابلوں میں مختلف سنی اکثریت صوبوں کے قاریانِ کرام اور حفاظ نے حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں اہل سنت ایران کہ فقہ اکیڈمی کے ارکان نے بھی شرکت کی جن کا سالانہ اجلاس اگلے دن شروع ہوا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، صدر دارالعلوم زاہدان نے اختتامی نشست میں خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک اور سنت کو مسلمانوں کا سب سے بڑا اثاثہ یاد کیا۔
انہوں نے حافظانِ قرآن پر زور دیا کسی بھی صورت میں قرآن کو نہ بھلادیں۔ روزانہ کم از کم تین یا دو پارے ضرور پڑھاکریں۔ نمازوں میں تلاوت اور گردان کا اہتمام کریں۔
مولانا نے کہا: طلبہ علم ظاہر کے ساتھ ساتھ علم باطن پر بھی توجہ دیں۔ اپنی اصلاح اور تزکیہ پر خصوصی توجہ دیں اور نفس کو قابو میں رکھیں۔
تقریب کے آخر میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے والے شرکا کو انعامات سے نوازا گیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں