اسرائیلی فوج نے القدس میں اسپتال مسمار کر دیا، مریض در بہ در

اسرائیلی فوج نے القدس میں اسپتال مسمار کر دیا، مریض در بہ در

قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اسپتال مسمار کردیا۔ اسپتال کی مسماری کے نتیجے میں اس میں زیرعلاج کئی مریض در بہ در ہوگئے جب کہ طبی عملے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کو اسرائیلی پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے جبل المکبر قائم ’عبداللہ الشیخ‘ اسپتال کا گھیراؤ کیا اور بھاری مشینری کی مدد سے اسپتال کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا۔
قابض فوج نے شمالی بیت المقدس میں الرجبی نامی فلسطینی خاندان کا مکان بھی مسمار کردیا۔ یہ مکان بیت حنینا میں قائم تھا جس کی دو منزلیں تھیں اور اس میں خاندان کئی سال سے رہ رہا تھا۔
ادھر مشرقی بیت المقدس میں الزعیم کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی اراضی پر دھاوا بولا اور قیمتی اراضی کی کھدائی کی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں