کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعلی ہریانہ کی دھمکی

کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعلی ہریانہ کی دھمکی

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی ایم ایل کھٹرنے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہریانہ کے وزیراعلی نے ہندوانتہاپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی جگہوں پرنماز ادا نہیں کرنے دی جائے گی۔ مسلمانوں کوجن کھلے مقامات پرنماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہرگڑگاؤں میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی مسلمانوں کونماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ مسلمانوں کی نماز کی جگہ پررکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ گزشتہ جمعہ ہندوانتہاپسندوں نے نماز کی جگہ پرگوبرپھینک دیا تھا۔
مسلمانوں کو جن کھلے میدانوں یا جگہوں پرنماز ادا کرنے کی سرکاری طورپراجازت دی گئی تھی وہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی متھرا کی تاریخی عیدگاہ پرقبضے کی دھمکی
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے متھرا کی عید گاہ پرقبضے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی شہرمتھرا میں ہندو انتہا پسندوں نے 17 ویں صدی میں بنائی گئی شاہی عیدگاہ پرقبضہ کرنے اور پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں متھرا کے مسلمان پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ نمازجمعہ اور عید کی نماز بھی ادا کرتے ہیں۔
ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کی جگہ پر ہندوؤں کے دیوتا کرشن کی جائے پیدائش ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سے قبل ہندو انتہاپسند 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کوبھی شہید کرچکے ہیں۔ بابری مسجد کی شہادت کے بعد پورے بھارت میں مسلم کش فسادات میں 2000سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں