امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک اور6طلبا سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں15سال کے طالب علم نے ساتھی طلبا پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3طلبا ہلاک اور6طلبا اورایک ٹیچر سمیت8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کوگرفتارکرکے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک گن سے15سے20 راؤنڈ فائرکئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے قبل طالب علم نے کلاس اٹینڈ کی۔ پولیس کی حراست میں موجود حملہ آور طالب علم نے پولیس سے بات کرنے سے انکارکردیا اوروہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔
آپ کی رائے