پاکستان: مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس کے صدر منتخب

پاکستان: مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس کے صدر منتخب

شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی بلامقابلہ وفاق المدارس کے صدر منتخب، مولاناانوارالحق سینئرنائب صدر ہوں گے، مولانامحمد حنیف جالندھری حسب سابق جنرل سیکرٹری رہیں گے،مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر تمام شرکاء اجلاس نے کھڑے ہوکر مفتی تقی عثمانی کی صدارت کی تائید کی،مجلس عاملہ کے اراکین،صوبائ ناظمین،ضلعی مسوولین اور دیگر ذمہ داروں کا تعین صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس باہمی مشاورت سے کریں گے
وفاق المدارس العربیہ پاکستان پر بھرپور اعتماد اور ہرقیمت پر اتحاد ویکجہتی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار،وفاق المدارس دینی مدارس کے لیے سائبان ہے مدارس اور وفاق المدارس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مدارس کی حریت وآزادی کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے اجلاس کے شرکاء کا عزم تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے دستوری اور انتخابی فورم مجلس عمومی کا اہم اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولانا انوار الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے ممتاز اور منتخب مدارس کے منتظمین اور علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاق المدارس کے سابق صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی رحلت کے باعث خالی ہونے والی نشست پر صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا-جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدارت کے لیے شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کا نام پیش کیا جس کا اجلاس کےتمام شرکاء نے بھرپور خیرمقدم کیا اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر اس تجویز کی تائید کی یوں مفتی تقی عثمانی دینی مدارس کے سب سے بڑے اور قدیم نیٹ ورک وفاق المدارس کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ۔
اس موقع پر مولانا انوار الحق کو وفاق المدارس کا سینئرنائب صدر نامزد کیا گیا جبکہ مولانا محمد حنیف جالندھری حسب سابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ہوں گے یاد رہے کہ دوماہ قبل 17 جون کو دارالعلوم زکریا اسلام آباد میں مولانا محمد حنیف جالندھری کو چھٹی بار وفاق المدارس کا بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا دیگر عہدیداروں،مجلس عاملہ کے اراکین،صوبائ ناظمین،معاون ناظمین،ضلعی مسوولین اور مختلف کمیٹیوں کے اراکین کا صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان باہمی مشاورت سے تعین کریں گے۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کے اجلاس میں چاروں صوبوں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان پر بھرپور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا- اجلاس کے شرکاء نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی بہتری اور خدمت کے لیے ہرممکن کردار اداکرنے کا ارادہ کیا۔
شرکاء اجلاس نے باہمی اتحاد واتفاق اور اجتماعیت ویکجہتی کے ذریعے دینی مدارس اور وفاق المدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہارکیا-اجلاس میں حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانافضل الرحمن،مولاناانوارالحق،مولانامحمدحنیف جالندھری،مولانافضل الرحیم،مولاناسیدمختارالدین شاہ،مولاناعبیداللہ خالد،مولانامفتی محمد طیب،مولاناقاضی عبدالرشید،مولاناامداداللہ،مولاناحسین احمد،مولاناصلاح الدین،مولانا سعیدیوسف،مولانافیض محمد،مولاناظفر احمد قاسم،مولاناارشاد احمد،مولانامشرف علی تھانوی،مولاناقاضی نثار احمد،مولاناحکیم مظہر،مولانازبیر احمد،مولانامحب اللہ،مولانامفتی طاہر مسعود،مولاناظہور احمد علوی،مولانامفتی محمد خالد،مولاناعبدالقدوس،مولانامحب اللہ،مولانامحمدانور،مولاناعبدالمنان،مولانا عبدالمجید،مولانااشرف علی،مولانامحمدطیب حنفی۔مولاناقاضی مطیع اللہ،مولاناقاری یاسین،مولانازاہد قاسمی،مولاناحامد الحق،مولانا قاری عثمان،مولانا شفیق الرحمن،مولانا الیاس مدنی،مولانا ناصرسومرو،مولانا نذہرفاروقی،مولاناعبدالمجیدہزاروی سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی-اجلاس کا اختتام حضرت مولانا مفتی مختار الدین شاہ کی دعا سے ہوا-
اجلاس کے انعقاد کے لیے دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا عملہ مولانا عبدالمجید کی نگرانی میں سرگرم عمل رہا،میزبانی کے فرائض جامعہ اشرفیہ کے اساتذہ و طلبہ اور لاہور کے علماء کرام اور اہل مدارس نے سرانجام دئیے-میڈیا سنٹرزکے مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا طلحہ رحمانی،مولانا محمد احمد حافظ،مفتی سراج الحسن اور اسامہ صابر لمحہ بہ لمحہ کی اطلاعات سے آگاہ کرتے رہے-


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں