مسجد الحرام میں ماحول کو خوش گواررکھنے کےلیے 250 اسپرے پنکھے نصب

مسجد الحرام میں ماحول کو خوش گواررکھنے کےلیے 250 اسپرے پنکھے نصب

مسجد الحرام میں ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ مینٹیننس انجینیر عامر بن عواد القمانی نے کی بتایا کہ ہے کہ حرم مکی میں ماحول کو ٹھنڈا اور خوش گوار رکھنے کے لیے ہوا کے ساتھ پانی کی پھوار چھڑکنے والے’اسپرے پنکھے‘ نصب کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے اسپرے پنکھے نصب کیے گئے ہیں۔ جو ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ بیرونی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے اسپرے ایئر کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت کم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کھلی جگہوں (کھلی ہوا) میں ہوا کو خوش گوار کرنے کے لیے مِسٹ فینز اور واٹر مِسٹ کالمز استعمال کیے جاتے ہیں جہاں ہائی پریشر پمپ (42 کلو گرام/سینٹی میٹر 2 سے کم نہیں) کے ذریعے پانی کو پمپ کیا جاتا ہے۔ پانی فلٹر سے گزرنے کے بعد بعد ہوا کے ساتھ باہر ایک پھوار کی شکل میں محسوس ہوتا ہے۔
القمانی نے بتایا کہ کہ اسپرےپنکھوں کی تعداد تقریبا 250 جو مسجد الحرام کے صحن میں مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں۔ یہ پنکھے زمین سے چارمیٹر کی اونچائی پرہیں۔ ان کا قطر 38 انچ اور ہوا کے بہاؤ کی رفتار کے ساتھ 1100 CFM تک ہے جو 10 میٹر تک ہوا کو پہنچاتے ہیں۔ یہ پنکھے عموما نماز کے اوقات میں اس وقت چلائے جاتے ہیں جب مسجد الحرام کا صحن نمازیوں سے بھر جائے اوردرجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں