خطے میں امریکی اڈوں کا قیام تاریخی غلطی ہوگی، طالبان

خطے میں امریکی اڈوں کا قیام تاریخی غلطی ہوگی، طالبان

افغان طالبان نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں کا قیام عظیم اور تاریخی غلطی ہوگی جس کی ہمسایہ ممالک کبھی اجازت نہیں دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی امریکی اڈوں کی خطے میں موجودگی کی سخت مخالفت کی ہے اور اگر اب بھی فوجی اڈے قائم کیے جاتے ہیں تو یہ تاریخی غلطی اور بدنامی ہوگی۔
طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بار بار یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین دوسروں کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، جواب میں ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ کوئی دوسری سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔
طالبان نے امید ظاہر کی کہ ہمسائیہ ممالک ہم پر حملے کے لیے اپنی زمین اور فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے تاہم ایسا کیا گیا تو اس کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی اور انہیں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پینٹاگون کے عہدیدار ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان تک رسائی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دیدی ہے تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے امریکی بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں