عمرہ زائرین ایک کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں، سعودی عرب

عمرہ زائرین ایک کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں، سعودی عرب

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین ایک عمرہ کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ بکنگ کے موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی شخص 15 روز میں ایک بارعمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے اور18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کروائے جا سکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ اگرکسی شخص کا عمرہ اجازت نامہ منسوخ ہوگیا ہوتو ایسی صورت میں وہ عمرے کا نیا اجازت نامہ قریب ترین تاریخ میں حاصل کرسکتا ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ اگر ’اعتمرنا‘ ایپ پرعمرہ اجازت نامے کا عمل پورا نہ ہورہا ہوتودوبارہ کوشش کی جاسکتی ہے کیونکہ عمرہ بکنگ کے مواقع روزانہ کی بنیاد پردیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ زائرین کومکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں