رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پاکستان میں ننھے حفاظ کرام کی تکریم

رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پاکستان میں ننھے حفاظ کرام کی تکریم

رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مقابلہ حفظ قرآن وحسن قرات میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے ننھے حفاظ کرام میں بیش قیمت تحائف اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
رابطہ عالم اسلامی کے اسلام آباد میں قائم علاقائی دفتر میں ہونے والے مقابلہ حسن قرآت کی پروقار تقریب صدر عارف علوی کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کےوفاقی وزیر برائےمذہبی امور نورالحق قادری، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبداللہ الزید، پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین کےسفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان میں رابطہ عالم اسلامی کے دفتر کے انچارج سعد بن مسعود الحارثی نے شرکت کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے حفظ قرآن اور حسن قرات میں نمایاں کار کردگی دکھانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور حفظ قرآن کریم کے کلچر کوعام کرنے کے لیے رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے اسلامی تعلیمات کے فروغ دینے، حجام کرام اور معتمرین کو مناسک کی ادائی میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر خادم الحرمین اور سعودی قیادت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں‌نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ، بھائی چارے اور محبت سے بھرپور دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں