دنیا میں کورونا وائرس سے 17 لاکھ 64 ہزار اموات

دنیا میں کورونا وائرس سے 17 لاکھ 64 ہزار اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار 648 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 518 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 69 لاکھ 18 ہزار 954 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 39 ہزار 921 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 94 لاکھ 33 ہزار 847 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 76 لاکھ 83 ہزار 425 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 577 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار 501 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 47 ہزار 659 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 88 ہزار 392 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 90 ہزار 815 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 65 ہزار 806 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 54 ہزار 226 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 21 ہزار 964 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 62 ہزار 573 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 25 لاکھ 50 ہزار 864 رپورٹ ہوئے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں