طالبان سیاسی کمیشن کا 9 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

طالبان سیاسی کمیشن کا 9 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں طالبان پولیٹیکل کمیشن کا 9 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں طالبان پولیٹیکل کمیشن کا 9 رکنی وفد قطر سے آنے والی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے اور وفد کو سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیا۔ سینئر پاکستانی حکام نے وفد کا استقبال لیا۔
ذرائع کے مطابق طالبان پولیٹیکل کمیشن کا وفد 16 سے 18 دسمبر تک پاکستان میں تین دن قیام کرے گا اور حکومتی عہدیداران سے مذکرات کرے گا جس کے دوران افغان امن عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
دفترخارجہ کے بیان کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا، پاکستان خطے اور افغانستان میں پائیدار امن کے لئے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کی حمایت کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ امن مزاکرات کے سلسلے میں طالبان سیاسی دفتر کے وفد نے گذشتہ سال اگست میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران پاک افغان امن مذکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت بھی سامنے آئی تھیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں