فلسطینی قوم کے حقوق اور تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے: ملائیشیا

فلسطینی قوم کے حقوق اور تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے: ملائیشیا

ملائیشیا کی حکومت نے فلسطینی قوم کی آزادی کی جدو جہد اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم محیی الدین یاسین نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم ایک عرصے سے اپنےحقوق کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے لیے جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں‌ گے۔

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں محیی الدین یاسین نے کہا کہ یہ دن فلسطینی قوم ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے اہم ہے۔ ہم اس دن پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملائیشیا فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی آزادی کے لیے جاری آئینی جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرے گا۔ ان کی حکومت نے گذشتہ ماہ آسیان کے سربراہ اجلاس اور ایشیائی اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں بھی فلسطینیوں‌کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں