اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر فضائی حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر فضائی حملے

اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس پر حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری غزہ کی جانب سے اسرائیلی زمین پر ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔
اسرئیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خان یونس میں اس سرنگ کو تباہ کیا گیا ہے جو غزہ سے اسرائیل میں کھلتی تھی اور جس کے ذریعے عسکریت پسند ملک میں داخل ہو کر شر انگیزی کرتے تھے۔
ادھر حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں کھیتوں کو نشانہ بنایا جس سے کئی ایکڑ پر محیط فصلیں اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔ حماس نے اسرائیل کے راکٹ حملے کے الزام کو جھوٹا قرار دیدیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں