بلوچستان: ممتاز قبائلی رہ نماحمیداللہ سردارزہی انتقال کرگئے

بلوچستان: ممتاز قبائلی رہ نماحمیداللہ سردارزہی انتقال کرگئے

چابہار (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ممتاز قبائلی رہ نما اورایران و پاکستان کی بااثرسماجی شخصیت سردار حمیداللہ سردارزہی کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے تہران کے ایک اسپتال میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔
سنی آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، سردار حمیداللہ کا تعلق ساحلی شہر چابہار سے تھا۔ موصوف گزشتہ کئی ہفتوں سے تہران میں زیرِ علاج تھے۔ نو اگست دوہزار بیس کی شام کو ان کا انتقال ہوا۔
مرحوم سردارزہی کی نماز جنازہ آج چابہار کی عیدگاہ میں ہزاروں افراد کی موجودی میں ادا کی گئی۔ شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن چابہاری نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔
سردار حمیداللہ نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد عوام کی دل و جان سے خدمت، قبائلی تنازعات کا تصفیہ اور بلوچ عوام کی ترقی کو اپنا مشن بنایا جو آخر تک اس پر کاربند رہے۔
متعدد ملی، قومی، سماجی اور مذہبی رہ نماؤں نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اہل سنت ایران کے ممتاز رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے پیغام میں لکھاہے: مرحوم حمیداللہ سردارزہی کے سانحہ انتقال سے بڑا افسوس ہوا۔ موصوف ایک تعلیم یافتہ، بااثر اور سماجی شخصیت تھے اور عوام کی بھلائی و فلاح کے لیے دن رات محنت کیا کرتے تھے۔ آپ عوام میں مصالحت کرانے کے سلسلے میں پیش پیش تھے اور ایران کے اندر اور باہر کے بلوچ عوام میں انہیں بڑی مقبولیت حاصل تھی۔
مولانا مفتی محمد قاسم، مولانا عبدالرحمن چابہاری، موجودہ اور سابقہ صوبائی گورنرز، ارکان پارلیمنٹ، ترجمان حکومت، سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندہ اور دیگر متعدد شخصیات نے اپنے پیغامات میں مرحوم کے اہل خانہ سمیت تمام بلوچ عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


آپ کی رائے

تعليق واحد لـ : “بلوچستان: ممتاز قبائلی رہ نماحمیداللہ سردارزہی انتقال کرگئے

  1. […] بلوچستان: ممتاز قبائلی رہ نماحمیداللہ سردارزہی انتقال … […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں