سنی آن لائن روسی کا افتتاح ہوا

سنی آن لائن روسی کا افتتاح ہوا

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ نے اپنے لینگوئج لسٹ میں چھٹی زبان (روسی) کا اضافہ کرتے ہوئے انتیس جولائی دوہزار بیس کو باقاعدہ اس کا افتتاح کیا۔
سنی آن لائن روسی کی افتتاحی تقریب میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید سمیت جامعہ دارالعلوم زاہدان کے بعض سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔
سنی آن لائن اہل سنت ایران کی سب سے پرانی اور بڑی ویب سائٹ ہے جو اپنے مضامین (خبریں، کالمز، رپورٹس و۔۔۔) فارسی، عربی، انگریزی، اردو اور بلوچی میں روزانہ شائع کرتی ہے۔ اس کے بعد روسی زبان میں بھی سنی آن لائن کی سرگرمیاں شائع ہوں گی۔
سنی آن لائن جامعہ دارالعلوم زاہدان کی زیر سرپرستی کام کرتی ہے۔

مولانا عبدالحمید: ’سنی آن لائن روسی‘ میری دیرینہ خواہش تھی
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے افتتاحی تقریب میں مختصر خطاب کرتے ہوئے روسی زبان کے آغاز پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: سنی آن لائن روسی کا آغاز میری دیرینہ خواہش تھی۔
انہوں نے مزید کہا: اسلام ایک وسیع دین ہے جس کا سینہ بہت فراخ ہے۔ نبی کریم ﷺ کی رسالت بھی عالمگیر ہے اور آپﷺ پوری دنیا کے لیے نبی بناکر بھیجے گئے۔ لہذا ہمیں بھی عالمی سوچ رکھ انسانیت کی اصلاح و ہدایت کے لیے منصوبہ بندی اور محنت کرنی چاہیے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے اپنے حالیہ دورہ تاتارستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس علاقے میں لوگ دین کے پیاسے ہیں۔ ہمیں دنیا کی مختلف قوموں کی زبانوں میں درست خبریں اور مضامین تیار کرکے شائع کرنا چاہیے۔
سنی آن لائن کے مدیر اعلی نے کہا: میڈیاسرگرمیاں اس زمانے کی بہترین اور سب سے زیادہ بیش قیمت کام ہے جو ایک قسم کا جہاد شمار ہوتاہے۔
انہوں نے کہا: میڈیا اور ثقافتی کاموں پر توجہ دینا بہت ضروری ہے؛ یہ تعمیراتی کاموں اور عمارتیں بنانے سے بھی زیادہ اہم کام ہے۔ اس حوالے سے مناسب منصوبہ بندی اور غور وفکر کی ضرورت ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں