یوم عرفہ اورعیدالاضحی پرکعبۃ اللہ عام عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

یوم عرفہ اورعیدالاضحی پرکعبۃ اللہ عام عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

کرونا وبا کے باعث مسجدالحرام یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ پرعام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گی۔
حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت اللہ اوراس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستورجاری رہے گی اورمکہ مکرمہ کے مکین بھی یومِ عرفہ پر اپنے گھروں ہی میں افطار کریں، محض سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
میجرجنرل محمد بن واصل الاحمدی نے مزید کہا کہ حج کے لیے منصوبہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم حج کی منصوبہ بندی کے باقی مراحل پرکچھ دنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہم نے غیرمعمولی حالات کے پیش نظر صحت کے پہلو پر بنیادی توجہ مرکوزکی ہے، حفاظتی احتیاطی تدابیرکے تحت کعبۃ اللہ کے طواف اورصفا اورمروہ کے درمیان سعی کے راستوں کا تعیّن کردیا گیا ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں