مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ کی تطہیر کے لیے فیلڈ ٹیموں کی تشکیل

مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ کی تطہیر کے لیے فیلڈ ٹیموں کی تشکیل

سعودی عرب میں بلدیاتی اور دیہی امور کی وزارت کے صحت عامہ کے شعبے کی ہدایت کے مطابق مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ میں احتیاطی تطہیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ترتیب دی گئی فیلڈ ٹیموں میں 12 ہزار سے زیادہ کارکنان ماحول دست اور محفوظ مواد کے ذریعے اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں عام صفائی کے تحت جدید ترین آلات اور ساز و سامان استعمال کیا جا رہا ہے۔ صفائی کی کارروائیوں میں کچرا اٹھانا اور کچرے کے ڈرموں اور کنٹینروں کی جراثیم کش مواد سے دھلائی اور تطہیر شامل ہے۔
مکہ مکرمہ کے سکریٹریٹ میں تعلقات عامہ اور ذرائع ابلاغ کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر رعد الشریف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بارش وغیرہ جیسی قدرتی آفات کی صورت میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مرکزی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کو بارش کا پانی نکالنے والے وسائل کے ایک ضخیم نیٹ ورک کی سپورٹ حاصل ہو گی۔
الشریف نے مزید بتایا کہ حج کے موقع پر قربانی کے لیے مذبح خانوں کی نگرانی کا منصوبہ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ جانوروں کے ذبیحہ سے پہلے اور بعد میں ان کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر مذبح خانوں میں کام کرنے والے تمام افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے مطلوب تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرنا لازم ہو گا۔ ان میں خصوصی ماسک اور دستانوں کا استعمال اور ہاتھوں کو مسلسل دھونے اور صاف رکھنے کا اہتمام شامل ہے۔ اس کے علاوہ ذبیحہ میں استعمال ہونے والے آلات اور گوشت کی منتقلی کی گاڑیوں کی باریوں سے صفائی بھی لازم ہو گی۔ اس دوران کارکنان کو سماجی فاصلے کا بھی مکمل خیال رکھنا ہو گا۔
الشریف نے زور دے کر بتایا کہ حج سیزن میں بھی بازاروں اور غذائی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کی نگرانی کے لیے مختص ٹیموں کا کام جاری رہے گا۔ ان میں ریستوران، لانڈریز اور ہیئر ڈریسنگ سیلون شامل ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں