آخری عشرہ میں مساجد آباد کریں، نماز عید باجماعت پڑھیں،مفتی تقی عثمانی

آخری عشرہ میں مساجد آباد کریں، نماز عید باجماعت پڑھیں،مفتی تقی عثمانی

مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ کورونا کی وبا اندازے سے زیادہ طویل ہوتی جارہی ہے اور غیر معینہ مدت تک نہ کاروبار زندگی کو بالکل روکا جاسکتا ہے نہ اب فرض،واجب اجتماعی عبادتوں کو بند رکھنے کا کوئی جواز ہے۔
جمعہ بے خوف وخطر مگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں ادا کریں، آخری عشرہ میں مساجد آباد کریں، نماز عید باجماعت پڑھیں۔
وہ جامعہ دارالعلوم کراچی میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ وفد میں قاری محمد عثمان،مولانا مفتی زبیر اشرف عثمانی، قاری اللہ داد، ڈاکٹر قاسم محمود اور قاضی احسان احمد شامل تھے۔
انہوں نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک اور آخری عشرے کے باقی مبارک لمحات کو غنیمت سمجھ کر عبادات اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔ مساجد کو جماعت کی نمازوں سے آباد کریں۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ بے خوف وخطر مگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجدوں میں ادا کریں، تراویح کا اہتمام کریں اور عید کی نماز بھی ممکنہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کریں۔
مفتی تقی عثمانی نے حکومت سے بھی امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی دینی ذمہ داری اورمسلمانوں کے جذبات کے احترام میں ان عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک وملت کی بہتری وبا کے خاتمے، ملک سے انتشار اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے حکومت اور شہری اپنا کردار ادا کریں اورسب ملکر ان مقاصد کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں