محسنین ٹرسٹ نے بلوچستان میں فوڈ پکیج تقسیم کردی

محسنین ٹرسٹ نے بلوچستان میں فوڈ پکیج تقسیم کردی

زاہدان (سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان سے منسلک خیراتی ادارہ محسنین ٹرسٹ نے رمضان المبارک میں زاہدان سمیت ایرانی بلوچستان کے دیگر اضلاع کے غریب گھرانوں کو خوراک فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
سنی آن لائن کی اطلاعات کے مطابق، اس پروگرام میں چارہزار دوسو فوڈ پکیج صرف زاہدان اور اس کے گردونواح کے مستحقین میں تقسیم ہوں گے۔جبکہ جنوبی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرین میں بھی فوڈ پکیج تقسیم کیے جائیں گے۔
محسنین ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مولانا عبدالغنی بدری نے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک میں روزے رکھنے کی ایک حکمت غریبوں اور نادار لوگوں کے حالات سمجھ کر ان سے ہمدردی کو قرار دیا۔
استاذالتفسیر والحدیث دارالعلوم زاہدان نے مزید کہا: اللہ تعالی نے اپنے کچھ بندوں کو امیر بناکر انہیں خوب پیسہ دیا ہے تاکہ انہیں آزمائش فرمائے کیا وہ سخت حالات میں جب لوگ معاشی طورپر کمزور ہیں، ان کی مدد کرتے ہیں یا نہیں؟
مولانا بدری نے کہا: محسنین خیراتی ادارہ پورے سال میں غریب لوگوں میں خوراک تقسیم کرتاہے، خاص طورپر رمضان المبارک میں یہ سلسلہ زور پکڑتاہے۔ اس پروگرام کے تحت چارہزار دوسو پکیج صرف زاہدان اور اس کے گردونواح میں تقسیم ہوں گے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے غریبوں کے لیے بھی پکیجزتیار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے آخر میں اہل خیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صدقات و خیرات کی قبولی کے لیے دعا کی۔
محسنین ٹرسٹ کا شمار ایرانی بلوچستان کے پرانے خیراتی اداروں میں ہوتاہے جو سینکڑوں یتیم، بیوہ اور نادار لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔ نیز سیلاب و زلزلہ جیسے سانحات کے موقع پر یہ ادارہ عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں