شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید:

ادلب کے واقعات سے جذبات مجروح ہوئے

ادلب کے واقعات سے جذبات مجروح ہوئے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے تازہ ترین بیان میں شامی صوبہ ادلب کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: صوبہ ادلب کے واقعات سے ہر آزاد و غیرآزاد شخص کے جذبات مجروح ہوئے۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اکیس فروری دوہزار بیس کو زاہدان میں خطبہ جمعہ کے دوران شام میں رونما ہونے والے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: بہیمانہ بمباری کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد بچے، بوڑھے اور مردوخواتین بے گھر ہوچکے ہیں۔ بہت سارے شہری سردی کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کہاں ہیں وہ بیدار لوگ جو نہتے شہریوں پر رحم کرتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا: بچوں اور خواتین پر ظلم کرنا اور نہتے لوگوں کو مارناانتہائی خطرناک نتائج کے حامل ہوگا۔ بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں اللہ تعالی انہیں نہیں دیکھتاہے اور پیش آنے والے واقعات سے بے خبر ہے۔ حالانکہ حقیقت ایسی نہیں ہے۔ اللہ تعالی سب کچھ دیکھتاہے اور وہ دن آ ہی پہنچے گا کہ ظالم اس کے عذاب سے دوچار ہوجائیں گے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے واضح کرتے ہوئے کہا: ہم سب کو ظلم و ناانصافی کے نتائج سے ڈرنا چاہیے۔ ظلم کا نتیجہ دنیا و آخرت کی ناکامی و تباہی ہے۔ عذابِ الہی دنیا و آخرت میں ظالم و جرائم پیشہ لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے نبی کریم ﷺ کی وصیت پر عمل کیا جائے
مولانا عبدالحمید نے زاہدانی نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حدیث شریف پر عمل کرنا چاہیے جہاں آپﷺ نے ارشاد فرمایا جس شہر میں وبا پھیل جائے، وہاں سے کہیں اور نہ چلاجائے اور دیگر علاقوں سے اس شہر کا سفر نہ کیا جائے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی ایک وجہ اسی بارے میں غفلت برتنا ہے۔
انہوں نے کہا: لوگوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ کسی بھی بیماری سے نہ ڈریں اور اللہ پر توکل کریں۔ کرونا وائرس سمیت دیگر آفات سے حفاظت کے لیے کثرت سے صدقہ دیا کریں، زکات دیں اور نمازوں کو پابندی سے اقامہ کریں۔ توبہ کرکے اخلاقی برائیوں سے بچیں اور اللہ تعالی اور اس کے بندوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔

اپنے خطاب کے آخر میں گیارہواں پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے زاہدان حلقہ انتخابی میں ووٹوں کی گنتی کے بارے میں موجود خدشات و پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فراڈ سے خالی انتخابات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: لوگوں کے ووٹوں کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ بکسز سے وہی نام نکلنے چاہییں جنہیں عوام نے ڈالاہے۔ اس بار گارڈین کونسل نے بڑے پیمانے پر امیدواروں کو نااہل قرار دیا ہے، ہمیں امید ہے جو لوگ الیکشن جیتتے ہیں، مفید ثابت ہوجائیں۔
خطیب اہل سنت نے ووٹ ڈالنے کو ایک ذمہ داری یاد کرتے ہوئے عوام کو مشورت دی اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے سب سے بہتر امیدواروں کو ووٹ دیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں