ترکی میں زلزلہ، ہلاکتیں 18 ہو گئیں، 550 زخمی

ترکی میں زلزلہ، ہلاکتیں 18 ہو گئیں، 550 زخمی

ترکی کے مشرقی علاقے میں 6 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے جبکہ 550 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے نتیجے میں مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
زلزلے سے زیادہ تباہی ترک صوبوں ایلے زگ ELAZIG اور ملاتیا میں ہوئی ہے، جہاں متعدد عمارتیں گر گئیں۔
گرنے والی عمارتوں اور مکانوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زلزلے کے بعد 30 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
زلزلے کے آتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے جو اب گھروں میں جاتے ہوئے گھبرا رہے ہیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملاتیا میں متاثرین کے لیے اسپورٹس سینٹر، اسکول اور گیسٹ ہاؤس کھول دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
زلزلے کے جھٹکے عراق، اردن، لبنان، اسرائیل اور شام کی سرحد سے متصل کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں