سوال
میری بہت سی نمازیں قضا ہوگئی ہیں ، اسے کیسے ادا کروں؟
جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
جتنی نمازیں آپ کی قضاء ہوگئی ہیں ، آپ اندازے سے ایک تعداد مقرر کرلیں اور اندازہ میں احتیاطا زیادہ ہی تعداد متعین کریں اور کسی ڈائری پر لکھ لیں اور روزآنہ اہتمام کے ساتھ قضاء نماز پڑھ لیا کریں، آسان طریقہ یہ ہے کہ ہروقت کے ساتھ اس وقت کی قضا نماز ایک دوجتنا وقت ہو پڑھ لیں اور نیت اس طرح کریں کہ مثلا ظہر یا فجر کی پہلی یا آخری چھوٹی ہوئی نماز پڑھ رہا ہوں، جتنی نماز پڑھتے رہیں، نشان لگاتے رہیں، یہاں تک کہ ساری قضاء نمازیں مکمل ہوجائیں،واضح رہے کہ اگر وتر کی نماز چھوٹی ہو، تو اس کی بھی قضاء ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ کی رائے