ایران: متعدد سنی نمازی گرفتار

ایران: متعدد سنی نمازی گرفتار

اہواز (سنی آن لائن) ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں متعدد سنی شہریوں کو نماز تراویح پڑھتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
سنی آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں نے اہواز کے گلدشت ٹاون میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر متعدد نمازیوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ شہری مذکورہ مکان میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔
گرفتار ہونے والے شہریوں کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ ابھی تک سنی نمازیوں کی گرفتاری کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ سرکاری ذرائع اس حوالے سے خاموش ہیں۔
صوبہ خوزستان میں عرب باشندوں کی بڑی تعداد آباد ہے جو اکثر شیعہ مسلک کے پیروکار ہیں، یہاں سنی شہریوں کی بھی کافی تعداد آباد ہے۔
ایران کے سنی شہری بعض علاقوں میں جہاں اقلیت میں ہیں، مسجد تعمیر نہیں کرسکتے اور اسی لیے نمازخانوں میں نماز پڑھتے ہیں۔ نمازخانوں میں بھی انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں