دارالعلوم زاہدان کی اٹھائیسویں تقریب دستاربندی و سالانہ اجتماع کا آغاز

دارالعلوم زاہدان کی اٹھائیسویں تقریب دستاربندی و سالانہ اجتماع کا آغاز

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع اور دارالعلوم زاہدان کی تقریب دستاربندی کا باقاعدہ آغاز ہوچکاہے جس میں ہزاروں فرزندانِ توحید شریک ہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق ، بدھ تین اپریل دوہزار انیس کی شام کو شروع ہونے والے اجتماع میں متعدد دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے اب تک خطاب کیا ہے۔
دارالعلوم زاہدان کی تقریب دستاربندی میں ایران کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے مہمان شریک ہیں۔ تہران، گلستان، قم، خراسان اور بلوچستان کے علمائے کرام اور ارکان پارلیمنٹ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد اور دعوت الی اللہ پر زور دیا۔
دارالعلوم زاہدان کی تقریب دستاربندی شہر کی سابق مرکزی عیدگاہ میں منعقد ہورہی ہے جو دارالعلوم زاہدان کی مرکزی عمارت کے قریب واقع ہے۔ دارالعلوم زاہدان اور جامع مسجد مکی کا شمار ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے مدارس اور مساجد میں ہوتاہے۔
تقریب کی پہلی نشست کے اختتام پر جامعہ کے چالیس حافظان قرآن کو انعامات سے نوازا گیا۔
زاہدان ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کا صدرمقام ہے جو پاکستانی سرحد سے ایک سو کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔



آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں