پانچ سال بعد غزہ کے شہریوں کو عمرہ کی ادائی کی اجازت

پانچ سال بعد غزہ کے شہریوں کو عمرہ کی ادائی کی اجازت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شہریوں پر عمرے کی ادائی پر عاید کردہ پانچ سالہ پابندی کے بعد کل اتوار کو 800 معتمرین کا قافلہ حجاز مقدس روانہ ہوگیا۔
فلسطینی وزارت مذہبی امور اور اوقاف کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی حجاز مقدس روانگی اور عمرہ کی ادائی کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ غزہ سےاس سال 800 متعمرین عمرہ ادا کریں گے۔ غزہ کی پٹی سے فلسطینی”رفح”کراسنگ سے گذرکر مصر کے دار الحکومت قاہرہ تک بسوں کے ذریعے سفرکیا اور وہاں سے ہوائی جہازوں کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ 5 سال سے عمرہ کی ادائی سے محروم ہیں۔ پانچ سال میں یہ پہلا موقع ہے جب غزہ کے عوام کو عمرہ کی ادائی کی اجازت دی گئی ہے۔ گذشتہ روز عمرہ کی ادائی کے لیے جانے 15 شہریوں کو مصر نے وجہ بتائے بغیر واپس غزہ بھیج دیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں