لندن کانفرنس؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

لندن کانفرنس؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

لندن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔
لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں برطانوی ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی اور وہاں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ شرکاء نے قرارداد میں کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں کردار ادا کرے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گنز فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ شرکا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کیونکہ مسئلہ حل نہ ہونے سے نہ صرف کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا بلکہ یہ معاملہ خطے کی سلامتی کیلیے بھی خطرہ ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں