نومبر میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید

نومبر میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کیے گئے اعدادو شمار میں‌ بتایا گیا ہے کہ نومبر کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید ہوئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق “پی ایل او” کے عبداللہ الحورانی اسٹڈیز سینٹر” کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں 3 بچے شامل ہیں۔ 21 فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی میں تین کو غرب اردن میں شہید کیا گیا۔
رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ کئی ماہ قبل شہید کرنے کے بعد قبضے میں لیے گئے 35 فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو نہیں دیئے گئے۔
رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ نومبر میں اسرائیلی فوج نے غزہ، غرب اردن اور القدس سے 450 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں سے 12 فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کی سرحد سے گرفتار کیا گیا۔
قابض فوج نے فلسطینیوں‌ کے خلاف طاقت کے استعمال کے دوران 850 فلسطینیوں کو زخمی کیا۔ قابض فوج نے فلسطینیوں‌کے خلاف دھاتی گولیوں، آنسوگیس اور براہ راست آتشیں گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ 490 فلسطینی غزہ اور 360 غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں